عالمی سطح پر دینی ثقافت کے پھیلاو میں پاکستانی بلتستانی علماء کا کردار

پیام:
نوع مقاله:
مقاله پژوهشی/اصیل (بدون رتبه معتبر)
چکیده:

دینی ثقافت،(Religious culture) ، حقیقت میں ایک بهت هی وسیع مفهوم کا حامل ہے۔ جو عمدتا چار مرکزی بنیادی عناصر پر مشتمل ہے۔ دینی ثقافت کا تعلق اعتقادات، اخلاق، آداب اور احکام کے ساتھ جوڑا  هوا ہے۔ دینی ثقافت  کا محل ظهور فرد اور معاشره  هے۔اسی  لیےقرآن مجید جو دین کامصدر و منبع هےمعاشرتی مسایل کو  سب سےزیاده اهمیت دیتا هے۔قرآنی دستورات اگر عمل کی شکل اختیار کریں تو وہ ایک دیندار معاشرہ ہی کی صورت میں ہمیں نظر آیےلہذااسی تناظر میں بلتستانی علماء کی پهچان ساری دنیا میں ادب، تدین، امانت داری، اخلاص، ایثار اور قناعت سے کی جاتی ہے۔ بلتی علماء کو انهی خصوصیات کی بنا پر پورےپاکستان اور دنیا بھر میں ایک خاص عزت کی نگاه سے دیکھتے هیں  ۔محراب و منبر سےلیکر  مدارس، سیاست،ثقافت، اجتماعی  و اصلاحی امور، تالیف ، تحقیق و ترجمه غرضیکه هر میدان  میں اس علاقه کے علماءسب سے آگے نظر  آتے هیں۔ بلتستان دنیا کا واحد شیعه خطه هے که  جها ں انقلاب اسلامی ایران سے پهلے مقامی مسایل کو شریعت کے مطابق حل کرنے کی غرض سے محکمه شرعیه وجود میں لایا گیا اور اسی طرح بهت سارے فقهی، اجتماعی،حقوقی  اور معاشرتی اور انسانی  مسایل ،   حتی بعض سرکاری عدالتوں  میں دایر کیسسیز ،  مقامی  علماء خود هی حل و فصل کرتے هیں۔ انقلاب اسلامی ایران اور امام خمینی (ره) کے تاریخی  انقلاب کی معرفی میں  بھی بلتستانی علماء مثالی کردار ادا کرتے رہے هیں۔ پاکستان کے موجوده حالات میں بھی جهاں اهل منبر و محراب منحرف هورہے ہیں اسی طرح قرآن مجید کی  بعض آیتوں کی باطل تاویلیں  اور من گھڑت تفسیریں پیش کررہےہیں اور حتی بعض جعلی احادیث تک گھڑ تےنظر آتےہیں اور مختلف بدعتیں دین  هی کے نام پر،دینی لباده اڑھ کے دین میں داخل کر کے اسلامی اقدار کی دهجیاں اڑا  رهےهیں  اور مذهبی ثقافت کو ختم کرنےکی عالمی سازشیں عروج پر هیں، و هاں بلتستانی علماء کو خریدنے کی  بھی بهت  ساری کوششیں جاری هیں ،لیکن ان تمام تر کوششوں  کے باوجود  دینی ثقافت کو بچانے میں اس علاقے کے علماء صف اول میں نظر آتے هیں ۔ پور ےپاکستان کے علاوه، یورپ، امریکا، جاپان ، هندوستان، براعظم آفریقه، کویت، سعودی عرب، متحده عرب امارات، شام، لبنان، ایران، عراق وغیره میں بھی یهاں کے علماء ثقافتی میدانوں  میں بهت هی فعال نظر آتے هیں ۔ صوبه گلگت بلتستان میں  علماء کی بے پناه   قربانیوں  کا نتیجه  تھا که پاکستان کی تاریخ میں  پهلی بار اس صوبے میں  سیاست دینی کی بناء پر اپنی حکومت  تشکیل دینے میں کامیاب هویے  یوں  یهاں ایک نیی تاریخ رقم هویی۔ اسی طرح  اتحاد بین المسلمیں  کے قیام اور بقاء میں  یهاں کےعلماء کےکردار مثبت اور نمونه عمل ہے ۔اس تحقیق کا کلیدی سوال« دینی ثقافت کے پھیلاو میں بلتستانی علماء کا جهانی کردار »، ہے۔ یه تحقیق زیاده تر field researchاور field observationپر مشتمل ہے۔ بلتستانی علماء کےمذهبی ثقاتتی خدمات پر  کیی جلدوں پر مشتمل کتاب لکھنے کی ضرورت هے لهذا  اس مقاله میں انتهایی اجمالی فهرست هی پیش کیا  ہے تا که  یه اثر آینده آنے والے محققین  کےلیےایک مقدمه بن سکےاور وه   اس اهم موضوع پر علمی کام کرسکیں۔

زبان:
فارسی
صفحات:
167 تا 182
لینک کوتاه:
magiran.com/p2160711 
دانلود و مطالعه متن این مقاله با یکی از روشهای زیر امکان پذیر است:
اشتراک شخصی
با عضویت و پرداخت آنلاین حق اشتراک یک‌ساله به مبلغ 1,390,000ريال می‌توانید 70 عنوان مطلب دانلود کنید!
اشتراک سازمانی
به کتابخانه دانشگاه یا محل کار خود پیشنهاد کنید تا اشتراک سازمانی این پایگاه را برای دسترسی نامحدود همه کاربران به متن مطالب تهیه نمایند!
توجه!
  • حق عضویت دریافتی صرف حمایت از نشریات عضو و نگهداری، تکمیل و توسعه مگیران می‌شود.
  • پرداخت حق اشتراک و دانلود مقالات اجازه بازنشر آن در سایر رسانه‌های چاپی و دیجیتال را به کاربر نمی‌دهد.
In order to view content subscription is required

Personal subscription
Subscribe magiran.com for 70 € euros via PayPal and download 70 articles during a year.
Organization subscription
Please contact us to subscribe your university or library for unlimited access!